چینی شخص نے بیٹے کی منگیتر سے شادی کر لی

چینی شخص نے بیٹے کی منگیتر سے شادی کر لی
چینی شخص نے بیٹے کی منگیتر سے شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینک آف چائنا کے سابق چیئرمین اور 68 سالہ لیو لیانج  نے اپنے بیٹے کی منگیتر  پر دل ہارنے کے بعد دونوں کا رشتہ ختم کروا دیا اور  پھر 3 شادیوں کے باوجود اسی لڑکی سے چوتھی شادی کر لی۔

جیو نیوز کے مطابق چینی میڈیا کے مطابق بینک آف چائنا کے چیئرمین رہنے والے لیو لیانج نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد 2 مرتبہ کم عمر خواتین سے شادیاں کیں اور  پھر چوتھی شادی اپنے بیٹے کی منگیتر سے ہی رچا لی۔2023 میں بینک آف چائنا کے پارٹی سیکرٹری کے عہدے سے اچانک ہٹائے جانے کے بعد 63 سالہ لیو لیانج نے اپنے بیٹے کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کے لیے راضی کیا اور  پھر اس سے شادی کرلی۔

میڈیا کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے جب اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوایا اور بتایا کہ وہ اس  لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے تو اس نے بیٹے کی شادی کے بجائے اس کی  گرل فرینڈ سے اپنی شادی کی  ہی منصوبہ بندی شروع کردی۔  اس کیلئے لیو لیانج نے سب سے پہلے جھوٹے الزامات لگاکربیٹے کو اس لڑکی کیخلاف کیا، پھر بیٹے کو اپنے دوست کی بیٹی سے ملواکر اس کی دوستی  کروادی اور  پھر اس کی گرل فرینڈ کو مہنگے ترین تحائف بھیج کر اسے خود سے چوتھی شادی کیلئے راضی کر لیا۔اپنی منگیتر سے علیحدگی کے 6 ماہ بعد، لیو لیانج  کے بیٹے کو معلوم ہوا کہ  اس کی سابقہ منگیتر اس کی تیسری سوتیلی ماں بن چکی ہے جس کے بعد نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -