انٹرنیٹ سروس متاثر، شزہ فاطمہ کا بیان آگیا

 انٹرنیٹ سروس متاثر، شزہ فاطمہ کا بیان آگیا
 انٹرنیٹ سروس متاثر، شزہ فاطمہ کا بیان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیٹ سروس متاثر،وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا بیان آگیا۔
  تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نےاسلام آباد سے جاری بیان میں عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا  ہےکہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی کے باعث 1000 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

"جنگ " کے مطابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی سے1000گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی، 630 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔