وہ 5 کام جن کے ذریعے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہوگا بلکہ زندگی میں بھی 11 سال اضافہ ہوسکتا ہے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین نے بلڈ پریشر اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے پانچ ایسے سادہ اقدامات تجویز کیے ہیں جو آپ کی زندگی میں 11 سال کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی معمولی سرگرمیاں عمر بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق آسٹریلوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ایک گھنٹہ روزانہ کی سیر آپ کی زندگی میں ہر بار چھ گھنٹے کا اضافہ کر سکتی ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد روزانہ 50 منٹ کی سرگرمی سے تقریباً پانچ سال کی اضافی عمر حاصل کر سکتے ہیں۔اس تحقیق میں پانچ اہم سرگرمیاں بتائی گئی ہیں جو جلد موت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہیں:
1: روزانہ 60 سے 120 سیکنڈ
دن میں تین سے چار بار تیز دوڑ یا تیز چلنے کیلئے وقت ضرور نکالیں
2:سیڑھیاں چڑھنا
ہمیشہ سیڑھیاں استعمال کریں، لفٹ سے بچیں
3: سرگرمی بڑھائیں
اپنی روزمرہ کی جسمانی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ کریں
4: تیز چلنا
روزانہ کم از کم 10 منٹ تیز چلنے کی کوشش کریں
5: سائیکلنگ
ہفتے میں ایک گھنٹہ سائیکل چلائیں
اس تحقیق کے نتائج کے مطابق جو افراد روزانہ 160 منٹ کی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں، ان میں جلد موت کا خطرہ 73 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمی صرف ورزش تک محدود نہیں، بلکہ معمولی حرکتیں جیسے تیز چلنا یا سیڑھیاں چڑھنا بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتاہے۔