خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گا  ۔۔۔اس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا 

خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گا  ۔۔۔اس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا 
خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گا  ۔۔۔اس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خود پہ جب دشت کی وحشت کو مسلط کروں گا 

اس قدر خاک اڑاؤں گا قیامت کروں گا 
ہجر کی رات مری جان کو آئی ہوئی ہے 

بچ گیا تو میں محبت کی مذمت کروں گا 
جس کے سائے میں تجھے پہلے پہل دیکھا تھا 

میں اسی پیڑ کے نیچے تری بیعت کروں گا 
اب ترے راز سنبھالے نہیں جاتے مجھ سے 

میں کسی روز امانت میں خیانت کروں گا 
تیری یادوں نے اگر ہاتھ بٹایا میرا 

اپنے ٹوٹے ہوئے خوابوں کی مرمت کروں گا 
لیلۃ القدر گزاروں گا کسی جنگل میں 

نور برسے گا درختوں کی امامت کروں گا 
 کلام : تہذیب حافی