جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے 

جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے 
جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں سیاسی رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،بڑے سیاسی رہنما اور سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی ترین گروپ میں شمولیت کااعلان کر چکے ہیں ، تاہم ترین گروپ کی جانب سے ابھی تک نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ ترین گروپ کا ”عوام دوست پارٹی “اور ”پاکستان انصاف پارٹی “کے ناموں پر غور جاری ہے،دونوں ناموں پر مشاورت جاری ہے ، تیسرا نام بھی سامنے آ سکتا ہے ،ذرائع ترین گروپ کا مزید کہناہے کہ حتمی نام کیلئے پارٹی اراکین کیساتھ مشاورت جاری ہے۔