مزنگ میں آتشزدگی سے جاں بحق میاں،بیوی اور بچی سپردخاک
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)مزنگ میں ایک روزقبل آتشزدگی سے جاں بحق میٹھا ئی فروش58 سالہ زاہداس کی بیوی اور 4 سالہ بچی کی لاشوں کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا گیا ۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی بعدازا ں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہناہے کہ ابتدا ئی تفتیش کے مطابق متو فی کا اپنے بھا ئیو ں کے ساتھ جائیدا د کا تنا زع تھا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مزنگ کے علاقہ کا لا پہلو ان والی گلی کا ر ہا ئشی 58سالہ زاہد جس نے گھر کے نیچے میٹھا ئی کی د کا ن بنا ر کھی تھی اوراپنی بیو ی اور شیر خوار 4سالہ بیٹی کے ساتھ ر ہا ئش پذیر تھا ۔ پو لیس کے مطا بق ایک روز قبل گھر میں اچا نک آگ لگ گئی ، آگ گھر کی تیسری منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے 58 سالہ زاہد، اسکی بیوی 50 سالہ ثمینہ اوربیٹی 4سالہ عا ئشہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔