صوابی ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس کل طلب

صوابی ،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) لوکل گو رنمنٹ ایمپلا ئیز فیڈریشن ( رجسٹر ڈ ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلا س5 ما رچ اتوار کو ٹی ایم اے صوابی میں طلب کیا گیا ۔ ا جلا س میں صوبائی وزیر بلدیا ت عنایت اللہ خان سے ہو نیوالے مذاکرات اور جنو بی اضلا ع کے بلدیاتی ملا زمین کے تنخواہوں کے مسئلے پر غور و حوض ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی انو ر کما ل خان ، صوبائی جنر ل سیکر ٹری شاد خان، سر پر ست اعلیٰ شو کت علی کیا نی ، چیئر مین اقبال حسین ، ملک آمان خان بہرام خیل، حاجی نیاز علی خان، حافظ کر یم داد ، عثمان علی ناشاد اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے کیا۔ فیڈریشن رہنما ؤں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی ملا زمین لو کل گو رنمنٹ ایمپلا ئیز فیڈریشن ( رجسٹر ڈ) کے پلیٹ فارم پر 25 سال سیمتحد ہیں اورفیڈریشن رہنما ؤں کی کا وشوں سے صوبائی وزیر بلدیات عنا یت اللہ خان ، صوبائی سیکر ٹری بلدیات ، سیکر ٹری LCB اور ڈپٹی سیکر ٹریز نے اَپ گر یڈیشن سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ جس پر صوبہ بھر کے بلدیاتی ملا زمین اُن کے انتہائی مشکو ر ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئیمستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ صوبائی جزل سیکرٹری شاد خان نے فیڈریشن کے تمام صوبائی عہدیداروں اور ڈو یثرنل چیئر مینز سے اپیل کی کہ وہ تنظیمی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مارچ اتوار کو صبح 10 بجےTMA صوابی کے اجلاس میں بھر پور شرکت کریں ۔ #