نوشہرہ میں صد سالہ عالمی اجتماع فکر شیخ الہند حسین احمد مدنی کی تحریک کا تسلسل ہے :مفتی کفایت اللہ
پبی ( نما ئندہ پاکستان ) نو شہرہ میں صد سا لہ عالمی اجتماع فکر شیخ الہند حسین احمد مد نی کی تحریک کا تسلسل ہے دیو بند کے علماء کرام نے انگریزوں کے خلاف جد وجہد کر کے ملک سے نکالا ہے اور اب بھی با طل قو توں کے سا منے ڈٹ کر مقا بلہ کر رہے ہیں تحصیل پبی کے عوام نے جلسہ عام میں 3 دن کے لئے اپنے گھروں اور حجروں کو اندرو نی و بیرو نی ملک سے آنے والے مہما نوں کے لئے خا لی کر نے ککا اعلان کیا ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ف خیبر پختو نخوا کے سینئر نائب صدر مفتی کفا یت اللہ نے مین بازار پبی میں عا لمی صد سا لہ اجتماع کی تیا ر یوں کے سلسلے میں شیخ الہند حسین احمد مد نی کی یاد میں جمعیت علما ء اسلام تحصیل پبی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جلسہ عام کی صدارت جا مع مسجد فیصل کے خطیب مو لا نا نور رحمان نے کی جلسہ عام سے قاری عمر علی امیر جمعیت علما ء اسلام ضلع نو شہرہ ڈ اکٹرمفتی شو کت للہ سید محب اللہ شاہ تحصیل ممبروامیر تحصیل پبی مو لا نا عد نا ن گل امیر جمعیت علما ء اسلام پبی مو لا نا محمد یا سین خطیب جا مع مسجد طا ئز ئی مفتی فیصل حقا نی محمد یوسف سینئر نائب صدر جمعیت علماء اسلام ضلع نو شہرہ نے بھی خطاب کیا مفتی کفا یت اللہ نے کہا کہ شیخ الہند حسین احمد مد نی بر صغیر کے آزادی کے نڈر اور عظیم مجا ہد تھے وہ تصوف علم کا ایک بہت بڑا پہاڑتھے اور ان کی انگریزوں کے خلاف جد و جہد کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جا ئیگا وہ بہت بڑے محد ث تھے انہوں نے بر طا نوی سا مراج کو چیلنج کر رکھا تھا اور ہندوستان کی آزادی کی جد وجہد انگریز کے جبر کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار کی حیثت سے تا ریخی جد وجہد کی آزادی کے بعد جمعیت علما ء اسلام کے پا کستان کے جید عالم دین مو لا نا شبیر احمد عثما نی نے کر اچی میں پا کستان کی پر چم کی پر چم کشا ئی کی اور پا کستان کے تمام علما ء کرام شا گر دوں اور مسجدوں کے خطیبوں کو پیغام دیا کہ وہ اب پا کستان کی حفا ظت اس طرح کریں جس سے مسلمان اپنے مسجد کی حفا ظت کر تے ہیں دیو بند مد رسہ کے نظر یات با طل قو توں کے خلاف ایک جد وجہد کا نام ہے پا کستان کی بنیاد میں علما ء کرام مفتیان کرام اور دیو بند کے علما ء کرام کا خون شا مل ہیں پا کستان میں اسلا می نظام لا ئیں گے اور حسین احمد مد نی کی روح کو سلام پیش کر ینگے 7دسمبر1974 کو قو می اسمبلی سے قاد یا نی کے خلاف ختم بنوت کا بل منظور ہو نا طا غوتی قو توں کے خلاف ہماری فتح ہے صد سا لہ اجتماع کو کا میاب کر کے با طل قو توں کے تا بوت میں آخری کیل ثا بت ہو گی