”انصاف کی عدالتوں سے جتنی تیزی کیساتھ نوازشریف کیخلاف فیصلے آرہے ہیں، اس سے زیادہ تیزی سے ۔ ۔ ۔“سینیٹ الیکشن کے بعد مریم نوازپہلی مرتبہ سامنے آگئیں، اعلان کردیا

”انصاف کی عدالتوں سے جتنی تیزی کیساتھ نوازشریف کیخلاف فیصلے آرہے ہیں، اس سے ...
”انصاف کی عدالتوں سے جتنی تیزی کیساتھ نوازشریف کیخلاف فیصلے آرہے ہیں، اس سے زیادہ تیزی سے ۔ ۔ ۔“سینیٹ الیکشن کے بعد مریم نوازپہلی مرتبہ سامنے آگئیں، اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ایک فیصلہ قانون کی عدالت سے آتا ہے تو ایک فیصلہ عوام سناتے ہیں، جتنی تیزی کیساتھ انصاف کی عدالتوں میں آپ کے لیڈر کیخلاف فیصلے آرہے ہیں، اس سے زیادہ تیزی سے عوام کی عدالت سے نوازشریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، تین روز بعد مقدمات کو چھ ماہ مکمل ہورہے ہیں لیکن ابھی تک الزام بھی نہیں مل سکا، نااہلی کا فیصلہ آیا تو جی ٹی روڈ پر عوام نے باہر نکل کر اپنا فیصلہ سنایا، پھر لودھراں کا فیصلہ آیا، پارٹی صدارت صدارت چھینی گئی تو سینیٹ کا فیصلہ آیا، ایک فیصلہ اس عدالت سے آتاہے تو ایک فیصلہ یہ عدالت دیتی ہے ۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہرایم این اے ، ایم پی اے کو سلام پیش کرتی ہوں کہ آپ نے نئی تاریخ رقم کی ، نہ بکے، نہ دھوکہ دیا اور نہ پیچھے ہٹے ، ہم سب مسلم لیگ ن کے ہررکن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی سیاسی تاریخ بدل ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹربننے والے امیدواروں سے ن لیگ کی شناخت چھین لی گئی لیکن جیتنے کے بعد انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی آزادی نوازشریف کے قدموں میں نچھاور کردی، تو آپ کو ن لیگ کا نام ، نشان چھین کر اور نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرکے کیا ملا؟ اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے ، تکبر نہیں، آپ عوام کے لیڈر کو سسلین مافیا کہا تو کبھی کسی کو کچھ کہا، کبھی کسی کو کہاگیا کہ تم کون ہو، پیچھے کھڑے ہوجاﺅ، اقتدار ہمیشہ رہنے والا نہیں، اللہ سے ڈرو۔
ان کاکہناتھاکہ ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ لوگ بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کبھی قسمیں کھاتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سنا کہ منصف قسمیں کھاتے پھرتے ہیں، آپ کو عوام اور اللہ کی عدالت میں بھی جواب دینا ہوگا، میرے بھائیوآپ بتائیں، آپ اس نااہلی اور فیصلوں کو مانتے ہو؟ن لیگ کا نام چھیننے کو مانتے ہو؟ نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کو مانتے ہو؟نوازشریف کے مخالفین کے ماتھوں پر لکھا ہے کہ انہیں 2018ءکے عام انتخابات میں اپنی شکست نظرآگئی ہے ، یہ بتائیں کہ آف شور کمپنی رکھنے والا اہل ہوگیا، جس کی آف شور کمپنی نہیں نکلی ، وہ نااہل ہوگیا،یادرکھنا جنہوں نے دھاندلی کرکے میچ فکسنگ کرکے فیصلے لیے ہیں، آج انہیں شکست نظرآرہی ہے جس کا ثبوت ہے کہ وہ کل اپنے لوگوں کو بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے ،آپ کو مبارک ہو، انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے۔نوازشریف کو وزیراعظم ہاﺅس سے نکال دیاگیا کہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، دنیا میں پہلے الزام ، پھر تفتیش اور سزا ہوتی ہے ، نوازشریف کے انتقام میں اتنی جلدی تھی کہ سزا پہلے سنائی گئی اور تحقیقات بعد میں ہورہی ہیںجس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا کہ نوازشریف پر الزام کیا لگانا ہے ، ایک کے بعد ایک جھوٹا ریفرنس آرہاہے ۔
مریم نواز نے کہاکہ آپ سے آپ کا وزیراعظم ، جماعت کا نام ، بلوچستان کی حکومت، پارٹی کے صدر کا عہدہ ، پارٹی کا انتخابی نشان بھی چھین لیاگیا لیکن پھر کیا ہوا؟آپ کو فتح ہوئی، اللہ نے نوازشریف کو سرخروکیا۔ انہوں نے کہاکہ تین دن بعد چھ ماہ مکمل ہونے کو ہیں ، آب تک تمام گواہ اپنے بیان ہمارے حق میں دے کر چلے جاتے ہیں، سب تو جھوٹ نہیں بول سکتے ، ابھی تک الزام کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا، نوازشریف کروڑوں دلوں میں بستا ہے ۔
مریم کاکہناتھاکہ موٹروے، میٹروبس، سی پیک سمیت پاکستان کے ہربڑے منصوبے میںنوازشریف اور شہبازشریف کا نام آتاہے ، پاکستان کی ترقی سے وہ نام نہیں مٹایاجاسکتا۔ نوازشریف نے اقتدار میں آکر ملک سے اندھیرے مٹائے ۔ نوازشریف آج بھی ڈٹ کر کھڑا ہے ، آپ بھی وعدہ کریں کہ نوازشریف کا ساتھ دو گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -