جلالپور‘فیکٹری پر چھاپہ‘جعلی سگریٹ برآمد‘تحقیقات شروع 

جلالپور‘فیکٹری پر چھاپہ‘جعلی سگریٹ برآمد‘تحقیقات شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس وانوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں ہمراہ ڈاکٹر شرافت عباس ڈپٹی ڈائریکٹر ودیگر افسران سگریٹ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا، یہ فیکٹر ی جلالپور پیروالا کے علاقہ میں قائم کی گئی تھی اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ناموں، برانڈ کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنائے جارہے تھے مزید برآں یہ فیکٹری کسی طرح کی قانونی(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 رجسٹریشن اور ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کام کررہی تھی جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس وانکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ھتا ایف بی آر کے انٹیلی جنس وانوس ٹی گیشن ملتان ڈائریکٹوریٹ اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے کچھ عرصہ سے اس فیکٹری کی نگرانی کی ارہی تھی اور مکمل تسلی کے بعد مورخہ2مارچ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی معاونت سے کارخانہ پر چھاپہ مارا جہاں دھڑا دھڑ غیر قانونی سگریٹ  مختلف ناموں سے  بنائے جارہے تھے۔ دوران تلاشی سگریٹ کی بھاری مقدار کے علاوہ تمباکو اور سگری ٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بشمول جعلی پیکنگ برآمد ہوا جسے قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کردیا گیا اور غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملو ث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔