پنجاب ، خیبرپختونخوا میں آئندہ بارہ گھنٹوں میں آندھی اور بارش کا امکان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اگلے بارہ گھنٹے میں گرد آلود جھکڑ چلنے اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی اور وسطی علاقوں میں اکثر مقامات پر ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، سرگودھا ، سکھر ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آج شام یا رات کے وقت جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔