شدید دھند،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات،2 افراد جاں بحق،27 زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہو گئے ،جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور7 زخمی ہوئے جبکہ کمالیہ میں خان دا چک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔
سرگودھا میں موٹروے پر مڈھ رانجھاکی حدودمیں8گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن کو کوٹ ادوہسپتال منتقل کر دیا گیا،رینالہ خورد میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔