’صاحب جی ساری زندگی کی کمائی دو گائیں ہیں، ساری زندگی گھر سے باہر رہا اب اپنی والدہ ۔۔۔‘ پولیس سے ریٹائر ہونے والے سپاہی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، جان کر آپ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں گے

’صاحب جی ساری زندگی کی کمائی دو گائیں ہیں، ساری زندگی گھر سے باہر رہا اب اپنی ...
’صاحب جی ساری زندگی کی کمائی دو گائیں ہیں، ساری زندگی گھر سے باہر رہا اب اپنی والدہ ۔۔۔‘ پولیس سے ریٹائر ہونے والے سپاہی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، جان کر آپ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پولیس بالعموم اور پنجاب پولیس کے بارے میں خاص طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ معاشرے کے کرپٹ ترین افراد سے بھری پڑی ہے ، لیکن تھانہ پیر جگی کے سپاہی ریاض حسین نے عوامی رائے کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، جب وہ ریٹائر ہوا تو اس کا کل اثاثہ 2 گائیں تھیں، اب وہ پنشن کی رقم سے مزید 2 گائیں خرید کر باقی زندگی اپنی والدہ کی خدمت میں گزارنا چاہتا ہے۔
سہجل فقیر نامی صارف نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سپاہی ریاض حسین کے بارے میں بتایا۔ سہجل فقیر نے لکھا کہ 32 سال محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے عوام کے تحفظ اور خدمت میں گزار دینے کے بعد تھانہ پیر جگی سے ریٹائرڈ ہونیوالے سپاہی ریاض حسین کے اعزاز میں اس کے ساتھی اہلکاران کی طرف سے منعقد کی گئی الوداعی تقریب کے دوران جب ایس ایچ او پیر جگی اصغر لغاری نے سپاہی سے پوچھا کہ اب ریٹائرڈ زندگی کیسے گزارو گے؟ تو جواب نہ صرف انتہائی سادہ بلکہ شرکاءتقریب کو آبدیدہ کر گیا۔ سپاہی ریاض حسین نے اپنے افسر کو جواب دیا ’صاحب جی دو گائیں ہیں پنشن کے پیسے سے دو اور خرید لوں گا، ساری زندگی گھر سے باہر گزاری اب اپنی بوڑھی ماں کی خدمت کروں گا، بیوی اور بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گا‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آدمی نے 150سال پرانی شراب کے دو گھونٹ کے لئے 10 لاکھ روپے ادا کردئیے، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس ارب پتی پر ہنسی آجائے گی
سہجل فقیر نے کہا یہ صرف ریاض حسین نہیں بلکہ اس سمیت سینکڑوں سپاہیوں کی آب بیتی ہے، ہم صرف دور سے ہی پولیس والوں پر تنقید کے تیر چلاتے ہیں لیکن یقین جانیں نفرت کی نظر سے دیکھے جانے والے یہ پولیس اہلکار ہمارے تحفظ میں کیا کچھ قربان کر دیتے ہیں ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے۔