ہر سال تین لاکھ پاکستانی آلودگی سے مرتے ہیں، اقتدار میں آکر ماحولیات پر کام کریں گے: عمران خان

ہر سال تین لاکھ پاکستانی آلودگی سے مرتے ہیں، اقتدار میں آکر ماحولیات پر کام ...
ہر سال تین لاکھ پاکستانی آلودگی سے مرتے ہیں، اقتدار میں آکر ماحولیات پر کام کریں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت آلودہ ہواﺅں کی لپیٹ میں ہے ، آلودگی کو قابو نہ کیا گیا تو اگلے چند سالوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہو گا ہر سال تین لاکھ افراد پاکستان میں آلودگی سے مر رہے ہیں،، کسی بھی سیاست دان کو فکر نہیں کہ وہ لوگوں کے لئے ہوا اور پانی صاف کرے، ہم نے خیبر پختونخوا کے اندر 1ارب18کروڑ درخت اگائے ہیں جن کی تعداد 40چھانگا مانگا جیسے جنگلات کے برابر ہے جبکہ قیام پاکستان سے اب تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے، حکومت سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آنے کو دعوت دے رہی ہے حالانکہ یہاں لوگوں میں مصنوعات خریدنے کے پیسے نہیں ہیں تو سرمایہ کار یہاں انویسٹمنٹ کرے گا۔

محکمہ کسٹم نے63ہزار موبائل فونزسے بھرا ہوا کنٹینر قبضے میں لے کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سموگ کا طوفان ملک میں اچانک نہیں آیا بلکہ یہ ہماری اپنی پالیسیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ ہم نے ماحول کو بری طرح تباہ کیا ۔ آلودگی نہ صرف انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے بلکہ اس سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے، ایسا اس لیے ہورہا ہے کہ کسی نے فکر ہی نہیں کی۔اس وقت ہمیں الیکشن کا نہیں بلکہ اپنے بچوں اور نسلوں کے مستقبل کا سوچنا ہے ۔ اقتدار میں آکر پی ٹی آئی ماحولیات پر کام کرے گی اور تحریک انصاف پاکستان کی پہلی پارٹی ہوگی جو ماحولیات پر کام کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے، قرضے لے کر ملک چلانے کا ڈراما رچایا جارہا ہے حالانکہ اس قرضے سے بھی انہی کی جیبیں گرم ہو رہی ہیں، حکمران عوام کا نام لے کر خود ارب پتی بن جاتے ہیں ۔ آج پاکستان تباہی کی جانب جا رہا ہے اور اس ملک کو کرپٹ مافیا نے پستی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ کئی سالوں سے دو خاندان ملک پر قابض ہیں اور آپس میں باریاں لے رہے ہیں ، حکمرانوں کی باریوں کی وجہ سے ملک نیچے آگیاہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے زیادہ کمزوروزیراعظم نہیں دیکھاانہوں نے شوکت عزیز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ اللہ تعالی کبھی کبھی اچھے کام کرنے کا موقع دیتا ہے مگر شاہد خاقان عباسی سے زیادہ بزدل لیڈر کوئی نہیں ہے جو کہ ایک کرپٹ فرد کو بچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، وہ تھوڑا سا دل اور دلیری دکھاکر قوم کے لئے کچھ کردیں تو قوم ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -