مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عمر فہمی کی پاکستان آمد،اجتماعات سے خطاب کرینگے

    مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عمر فہمی کی پاکستان آمد،اجتماعات سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی دعوت پر امام مسجد اقصی بیت المقدس شیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسوانی پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے۔ قبلہ اوّل کے امام آج راولپنڈی میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کریں گے، 5 نومبر کو کراچی  جبکہ 6 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔ امام بیت المقدس6 نومبر کو دربار داتا گنج بخش کی جامع مسجد میں نماز مغرب کی امامت کروائیں گے۔ پاکستان میں قیام کے دوران گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ فلسطین سے آنے والے معزز مہمان 7 نومبر کو واپس فلسطین چلے جائیں گے۔