سہیل طلعت خصوصی کمیٹی برائے بحالی کپاس کے چیئرمین نامزد، نوٹیفکیشن
ملتان (نیوز رپورٹر)سینئر رہنما ملک سہیل طلعت کو خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت ایف پی سی سی کا چیئرمین نامزد کر دیا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں سرپرست فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
اندسٹریز اور سابق نگران صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر،چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر گوہر اعجاز ریجنل چیئر مین زکی اعجاز،سینیئر بزنس رہنما ملک تنویر ارشد کے ہمراہ ملک سہیل طلعت کو خصوصی کمیٹی برائے بحالی کپاس صنعت کاچیئرمین نامزدگی نوٹیفیکیشن دیا اس موقع پر ایس ایم تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی کوششوں سے شرح سود میں کمی ہوئی اور اب کوشش ہے کہ ملک میں کپاس کی بحالی اور بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اس مقصد کے لیے ملک سہیل طلعت کوایف پی سی سی آئی کی کاٹن بحالی صنعت کی خصوصی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے کیونکہ ریجنل کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی (ایف پی سی سی آئی) کنوینئرکے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں کورڈینیٹر ایف پی سی سی آئی دو سال عہدے پر رہے۔ کنوینئر کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کمیٹی انہوں نے کاٹن کی بحالی کے لیے بھرپور کام کیا۔ سولہ سال بعد کاٹن سیزن20/21 میں حکومت کی مقررہ امدادی قیمت کپاس کے تعین میں ان کا کردار نمایاں رہا امید ہے کہ ملک سہیل طلعت اپنی صلاحییتوں کو کپاس بحالی کے لیے کوششوں میں صرف کریں گے جیسا کہ وہ ماضی میں کپاس کی بحالی کے لیے کوششیں کرتے آئے ہیں ریجنل چیئرمین زکی اعجاز نے کہا ہم نے معیشت بحالی کے سرفہرست تین اہداف مقرر کئے ہیں جن میں سے آئی پی پی اور مارک اپ پر مثبت نتائج حاصل ہونا شروع ہو گیے ہیں اب تیسرا ہدف زراعت بحالی پر مکمل توجہ ہے۔ ہم نے ٹاسک فورس کیلئے ملک سہیل کا میرٹ پر انتخاب کیا ہے جن کی بحالی کپاس کے لئے بہترین خدمات ہیں۔اس موقع پرملک سہیل نے ایس ایم تنویر، عاطف اکرام شیخ، عبدالمہیمن بلال خان، زکی اعجاز اور فیڈریشن کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔