قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے طلب،10نکاتی ایجنڈاجاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے،وزیر داخلہ پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے احکام وضع کرنے کا بل پیش کریں گے،وزیر مملکت آئی ٹی شزافاطمہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024پیش کریں گی،وزیر داخلہ سینیٹ سے منظور شدہ نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024پیش کریں گے،اجلاس میں ارکان نکتہ اعتراضات پر اہم نوعیت کے امور پر بات کریں گے۔