کارتک آریان کی گرل فرینڈ کون؟ ودیا بالن نے اداکار کو مشکل میں ڈال دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھول بھلیا 3 کی اسٹار کاسٹ میں شامل ودیا بالن اور کارتک آریان اپنی نوک جھونک کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں چھا گئے۔
تفصیلات کے مطابق کارتک آریان، ودیا بالن، اور ترپتی ڈمری نے اپنی نئی فلم ’بھول بھلیا 3 ‘ کی پروموشن کے لیے شرکت کی۔ اس شو کے دوران ودیا بالن نے کارتک آریان کی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں ایسا سوال کیا کہ سب ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔ کارتک کے جواب اور ان کی والدہ کے ردعمل نے تو محفل کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔
’کپل شرما شو‘ میں سب لوگ مزاحیہ گفتگو میں مصروف تھے، تو ودیا نے اچانک کارتک آریان سے پوچھ لیا کہ ان کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟
شو کے دوران ودیا نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ جب بھی کارتک سیٹ پر فون میں مصروف ہوتے تو وہ ان کے قریب کھڑی ہو کر سننے کی کوشش کرتیں کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔ ودیا نے ہنستے ہوئے کہا، ’وہ ہمیشہ فون پر کہتے، ‘می ٹو، می ٹو۔‘ لیکن پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ یہ کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں!” بعد میں ودیا نے وضاحت کی کہ وہ ’می ٹو موومنٹ‘ کا ذکر نہیں کر رہیں۔
کارتک نے ودیا کے اس سوال کا انتہائی مزاحیہ جواب دیا، انہوں نے کہا، “اس کا نام میتو ہے!” کارتک کا یہ جواب سن کر ودیا اور وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے۔ کارتک نے ایک معصوم مگر مزاحیہ انداز میں یہ بات کہہ کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔
اسی دوران کارتک کی والدہ مالا تیواری نے اپنی طرف سے ایک مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کہہ رہی ہوں، کتنے نام لوگے؟ ایک ہو تو کہو!‘ اس جملے نے ناظرین اور مہمانوں سب کو ہنسا دیا۔ کارتک کی والدہ کا یہ جملہ ان کی حسِ مزاح اور بیٹے کے مزاحیہ انداز سے مطابقت رکھتا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کارتک نے اپنی حس مزاح سے ناظرین کو محظوظ کیا ہو۔ ان کی شخصیت ہمیشہ سے ہی شوخ اور مزاحیہ رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ چاہے بات نجی زندگی کی ہو یا کسی شو کی، کارتک ہمیشہ اپنی سادگی اور مزاحیہ انداز سے سب کو خوش کر دیتے ہیں۔
بھول بھلیا 3 کی بات کریں تو اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ، راجپال یادو، شویتا تیواری اور وجے راز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی نے کی ہے۔ بھول بھلیا 3 اس ہارر-کامیڈی فرنچائز کا تیسرا سیکوئل ہے، جس کی پہلی فلم 2007 میں اور دوسری 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔
یہ فلم بھوشن کمار، کرشن کمار اور مراد کھیتانی نے اپنے بینرز – ٹی سیریز فلمز اور سینے ون اسٹوڈیوز کے تحت پروڈیوس کی ہے۔