بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ نے کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی 

بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ نے کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی 
بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ نے کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری کو آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی گئی جس میں جسپریت بمراہ نے اپنے ملک کیلئے نیا ریکارڈ بنادیا۔ 

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نہ صرف بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے بلکہ کسی بھی بھارتی بولر کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں اب تک 4 ٹیسٹ میچز میں بمراہ 30 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے ہیں۔ 

بارڈرگواسکر ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی رینکنگ میں بمراہ کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ گئے ہیں اور انہوں نے اب 907 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ جوکہ کسی بھی بھارتی بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

مزید :

کھیل -