آسٹریلیا سے پہلی شکست کے بعد کپتان محمد رضوان کی گفتگو
میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا کھیلا، ہمارے بولنگ گروپ نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم پانچویں یا چھٹے بولر کو شامل نہیں کریں گے کیونکہ میچ کبھی 50 اوورز تک جانے والا نہیں تھا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ ہم نے کچھ مواقع ضائع کیے اور قسمت آسٹریلیا کے ساتھ تھی، تو انہیں مبارکباد دیتے ہیں ، اس میچ سے کوئی خاص نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے، نتیجہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ ہم نے بھرپور مقابلہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے آسٹریلیا میں ہر جگہ پاکستان کے لیے کافی حمایت دیکھی ہے، اور یہاں بھی یہ حمایت نظر آئی، تو میں سب کا شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔"