سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل سینیٹ سے بھی منظور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ، جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952میں ترمیم کا بل منظور کیا،پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔