سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھارت میں بھی متنازع بن گیا ،سیاسی قیادت میں اختلاف ،مودی کی مشکلات میں اضافہ

سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھارت میں بھی متنازع بن گیا ،سیاسی قیادت میں ...
سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھارت میں بھی متنازع بن گیا ،سیاسی قیادت میں اختلاف ،مودی کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )مودی سرکار کے لیے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعویٰ درد سربن گیا ،بھارت کے اندر سے ہی سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کی آوازیں بلند ہو گئیں ،جھوٹا دعویٰ بھارت میں بھی متنازع بن گیا ،سیاسی قیادت میں بھی اختلاف پیدا ہو گیا۔

ہم یہ کام نہیں کرسکتے‘ بھارتی فوج کے کمانڈر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، بھارتیوں کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے بعد اب سابق بھارتی وزیر داخلہ اور کانگریس رہنما پی چدم برم نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیاہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک پر غیر ضروری واویلا کر رہی ہے ،حکومت سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ سرجیکل اسٹرائیکس کو بڑھا چڑھا پر پیش کیا جا رہا ہے ۔پی چدم برم نے مزید کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہیے ۔سابق بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر بی جے پی آگ بگولہ ہو گئی ،بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیر روی شنکر نے کہا کہ کجریوال اور چدم برم کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کیوں چاہئیں ،کیا انہیں اپنی بھارتی فورسز کی قابلیت پر شک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوال اٹھانے والے بھارتی فوج کی بے عزتی کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں سیاسی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ بھارتی سول سوسائٹی کے لوگ بھی اپنی حکومت کی طرف انگلیاں اٹھانا چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار کے دہشت گردانہ ماضی کو دیکھتے ہوئے سب خاموش ہیں ،تاہم ایسے میں بالی ووڈ اور بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے نریندر مودی کے خلاف چند آوازیں حکومت کے خلاف بلند ہوئی ہیں جس سے واضح ہے کہ اس وقت بھارت میں سیاسی اور سماجی سطح پر اختلاف موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -