وزیر اعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اہم ذمہ داری سونپ دی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی کمیٹی کے رُکن سینیٹر عرفان صدیقی کو اہم ذمہ د اری سونپ دی ۔
وزیر اعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔