عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے: عرفان صدیقی

عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے: عرفان صدیقی
عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے: عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنے کا کیا قانونی طریقہ ہے، کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سہولت کا کہہ دیا تھا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت میں نواز شریف کی منظوری شامل ہے، پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس پر نہیں بنتیں۔