ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال کا تیسرا کیس سامنے آگیا

ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال کا تیسرا کیس سامنے آگیا
ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال کا تیسرا کیس سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا، بنوں میں ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا ضلع بنو ں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل میں ایک بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے،وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ بچی پولیو وائرس کے حملے کے نتیجے میں معذورہو گئی،پولیو سے متاثرہ تینو ں بچوں کا تعلق ضلع بنوں خیبرپختونخوا سے ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونے میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے،پاکستان میں ابتک 34ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔