مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔