راولپنڈی:لیاقت باغ سے گرفتاری کے بعد رہا83سالہ روشن بی بی بھی ڈی چوک احتجاج میں پہنچ گئیں

راولپنڈی:لیاقت باغ سے گرفتاری کے بعد رہا83سالہ روشن بی بی بھی ڈی چوک احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی کال پر کئی کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، گرفتار کارکنان میں خواتین بھی شامل تھیں، انہی میں ایک 83سالہ خاتون روشن بی بی بھی شامل تھیں جن کو پولیس نے گرفتار کیا  تھا لیکن عدالت نے انہیں مقدمہ سے بری کردیا تھا۔

اب پی ٹی آئی کے آفیشل فیس اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ  راولپنڈی احتجاج سے گرفتار ہونے والی 83 سالہ بزرگ خاتون روشن بی بی پھرڈی چوک احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں۔

اس سے قبل  پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شہراقتدار میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگا،مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے آئے، جبکہ کہیں کہیں آنکھ مچولی لگی رہی۔

جیونیوز کے مطابق پولیس کی  جانب سے جناح ایونیو چائنہ چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی،جناح ایونیو بلیوایریا میں پولیس اورتحریک انصاف کے کارکنان میں آنکھ مچولی جاری رہی۔

فیض آباد کے مقام پر پولیس کی  جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی  جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پی ٹی آئی کارکنان وقفے وقفے سے بلیو ایریا میں اکٹھے ہوئے،ایکسپریس وے پر سوہان کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں،راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی۔

مزید :

قومی -