مہمند ایجنسی : چمر کنڈ صافی میں دھماکا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید
مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) چمر کنڈ صافی میں بم دھمکاکا ہوا جس کے نتیجے میں بی ڈی ایس کا اہلکار شہید ہو گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے چمرکنڈ صافی دھماکا ہوا ہے ، دھماکے کی زد میں آکر بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکارزخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔
تحریک انصاف کی ریلی میں بدنظمی ،بدتمیزی پر خاتون نے ڈنڈے سے نوجوان کی پٹائی کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بم ڈسپوزل سکواڈ کے گشت کے دوران ہوا ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیںاور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔