عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو ذلیل وخوار کیا، کنٹینر کی سیاست دم توڑ چکی: انجینئر امیر مقام

عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو ذلیل وخوار کیا، کنٹینر کی سیاست ...
عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو ذلیل وخوار کیا، کنٹینر کی سیاست دم توڑ چکی: انجینئر امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کو ذلیل وخوار کیا، کنٹینر کی سیاست دم توڑ اور عوام دھرنوں سے تنگ آچکی ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وزیراعظم پاکستان نوازشریف جو اقدامات اٹھائیں ہیں اس کے ثمرات اس ملک وقوم کیلئے جلد ظاہر ہوں گے۔

پشاور: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، راہگیر زخمی

نجی ٹی وی کے مطابق شانگلہ میں’’ سوات یونیورسٹی کیمپس ‘‘کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھانے سے اب ٹرخایا نہیں جا سکتا ، عوام کام چاہتے ہیں،دھرنے اور نا چ گانے کے محفل نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی سفارش سے ملاکنڈ ڈویژن کی عوام پر ظلم کرکے ٹیکس کا نفاذ ہوا تو عوام صوبائی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، ہمارے لیڈر نوازشریف نے وہی قانون واپس لیکر کسٹم ایکٹ ملاکنڈ ڈویژن میں ختم کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سی پیک شانگلہ اور سوات سے ہو کر گزرے گی اور یہاں کی عوام میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔

مزید :

شانگلہ -