ڈاکٹر عارف علوی کون ہیں، سیاسی زندگی کب شروع کی اور کیا اتار چڑھاؤ دیکھے؟ ایسی حقیقت کہ جان کر ہی آپ انہیں سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

ڈاکٹر عارف علوی کون ہیں، سیاسی زندگی کب شروع کی اور کیا اتار چڑھاؤ دیکھے؟ ...
ڈاکٹر عارف علوی کون ہیں، سیاسی زندگی کب شروع کی اور کیا اتار چڑھاؤ دیکھے؟ ایسی حقیقت کہ جان کر ہی آپ انہیں سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عارف علوی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں تاہم بہت کم لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں کہ ان کا پیشہ کیا ہے اور انہوں نے سیاسی زندگی کا آغاز کب، کہاں، کس جماعت سے اور کیسے کیا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13ویں صدر عارف علوی پیشے کے اعتبار سے دندان ساز ہیں جو 29 جولائی 1949ءکو کراچی میں پیدا ہوئے اور اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی لاہور میں ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری میں زمانہ طالب علمی کے دوران اس وقت کے صدر ایوب خان کے خلاف احتجاج کرنے والی طلباءیونینز کے متحرک کارکن تھے۔

1979ءمیں انہوں نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 سے انتخاب لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔سیاست کیساتھ ساتھ ڈاکٹر عارف علوی اپنے پیشے میں بھی نمایاں رہے اور ایشیاءپیسفک ڈینٹل فیڈریشن اور پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی 1996ءمیں تحریک انصاف کا حصہ بنے اور اس کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں، وہ اسی سال پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ایک سال کیلئے رکن بنے جس کے بعد 1997ءمیں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا۔

عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے 2006ءسے 2013ءتک سیکرٹری جنرل رہے، وہ پہلی بار پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر عام انتخابات 2013ءمیں حلقہ این اے 250 (کراچی-12) سے 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 2013ءکے انتخابات میں عارف علوی واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو سندھ سے منتخب ہوئے، 2016ءمیں وہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور 2018 کے عام انتخابات میں این اے247 سے ایک مرتبہ پھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد