پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ترین عہدیدار نے کام سے معذرت کر لی ، پی سی بی کو آگاہ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے بطور چیئر مین کام کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ بھی کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قاسم اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ نجی مصروفیات کے باعث کیا ہے اور اس سے متعلق پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیاہے ، اپنی ناراضی کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو بتا دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال نہیں کی گئی اور اس فیصلے پر مجھے اعتراض تھا ،باقاعدہ استعفیٰ نہیں دیا لیکن کام سے معذرت کر لی ہے ۔