سیلابی صورتحال، پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک نیوی کے ہوور کرافٹس بھی میدان عمل میں آگئے
دادو (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سندھ کے شہر دادو میں پانی میں گھرے افراد کو نکالنے کے لیے فوری 2 ہوور کرافٹس تعینات کیے گئے ہیں، امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ہوور کرافٹس کے ذریعے دادو کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے 23 محصور افراد کو نکال کر محفوظ مقام پہنچا دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے، امدادی ٹیمیں متاثرینِ سیلاب کو راشن، طبی امداد اور دوائیں بھی دے رہی ہیں۔
The Pakistan Navy brought in the hover crafts to speed up the rescue missions. #FloodsInPakistan2022 pic.twitter.com/tw2hkPZb8c
— Insiya Syed (@insiyasyed) September 3, 2022
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ راجن پور، ڈی آئی خان، میر پور خاص، سکھر اور دیگر علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پُر عزم ہے۔