امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں واپسی ہو گئی، صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے کملا ہیرس کو شکست دیدی اوردوسری بار امریکا کے صدر بن گئے،ڈونلڈٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر منتخب ہوئے۔

صدارتی انتخابات میں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ نے  538میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کئےجبکہ ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس نے 226الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ،کسی بھی امیدوار کو جیتنے کیلئے 270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

ٹرمپ نے پنسوینیا میں کامیاب قرار پائے انہوں نے 19الیکٹورل ووٹ حاصل  کئے،ابتک کے جاری نتائج کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے 7سوئنگ ریاستوں میں سے 3میں کامیابی حاصل کرلی،7سوئنگ ریاستوں میں سے شمالی کیرولائنا، جارجیا اور پنسوینیا میں ڈونلڈٹرمپ  نے میدان مار لیا۔