عمر فاروق ظہور نے ناروے کے ٹیبلائیڈ اور اس کے رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا 

عمر فاروق ظہور نے ناروے کے ٹیبلائیڈ اور اس کے رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی ...
عمر فاروق ظہور نے ناروے کے ٹیبلائیڈ اور اس کے رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجبتیٰ علی شاہ ) بزنس ٹائیکون عمر فاروق ظہور نے جھوٹے الزامات لگانے پر ناروے کے ٹیبلائیڈ اور اس کے رپورٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ، عمرفاروق کے وکلاء نے موقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کیس میں کردار اور ہلال امتیاز ملنے کے حوالے سے ہتک آمیز مضمون شائع کرکے ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ان کے وکلاٗء کاکہناتھاکہ اخبار نے ایک ایسے جج کے ریمارکس پر اسٹوری بنائی جو بچوں کی برہنہ ویڈیو دیکھنے کے الزام میں کورٹ روم پکڑا گیا، جج کو اپنے جرم کے سبب جیل بھی ہوچکی ہے،ناروے کے جس پراسیکیوٹر کو  استعمال کیا جارہا ہے وہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے سبب مشہور ہے۔

لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیبلائیڈ نے جو الزامات لگائے ان پر عمر فاروق ظہور کی ناروے، دبئی اور پاکستان میں پہلے باعزت بریت ہوچکی ہے، ہلال امتیاز، سینکڑوں ملین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے اعتراف کے طور پر عطا کیا۔