جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،1 شخص جاں بحق،8 مسافر زخمی

جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،1 شخص جاں بحق،8 مسافر زخمی
جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،1 شخص جاں بحق،8 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالا ناڑی کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ سبی کے علاقے بالا ناڑی کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ٹرین کی بوگی نمبر تین کو نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے بوگی میں موجود 4 سے 8افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی سما کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ٹرین کی بوگی نمبر 3 کو لگا ہے۔

کرپشن سامنے آنے پر عوام نے وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا، گو وزیر اعظم گو کے نعرے
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ سے جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے بوگی میں موجود 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ راکٹ حملے کے بعد لیویز ، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران 8 زخمیوں اور ایک جاں بحق شخص کی لاش کو ٹرین سے نکالا جاچکا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ زخمیوں کو سبی کے سول ہسپتال منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے ۔

شاہد آفریدی کے ڈھول کا پول کھل گیا، سب سے بڑا جھوٹ پکڑا گیا

مزید :

سبی -اہم خبریں -