قصور میں پولیس کا خواتین پر تشدد، ویڈیو بھی  سامنے آگئی

قصور میں پولیس کا خواتین پر تشدد، ویڈیو بھی  سامنے آگئی
قصور میں پولیس کا خواتین پر تشدد، ویڈیو بھی  سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کھڈیاں خاص کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا اور گالیاں بھی دیں،واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو خواتین کو دھکے دیگر گھر سے نکلاتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خواتین کو دھکے دینے والے سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نے پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ اس کی سابقہ اہلیہ خدیجہ بی بی نے10 سے پندرہ افراد کے ساتھ قبضے کی نیت سے مدرسے میں داخل ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو خواتین تالے توڑ کر مدرسے میں موجود تھیں۔خواتین باہر نکلنے پر راضی نہ تھیں جس پر سب انسپکٹر جمیل نے عاصمہ بی بی کو دھکے دیکر مدرسے نکالا۔ درست درازی کرنے پر سب انسپکٹر کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -