بدین میں بھائی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق بہن کو خاموشی سے دفنانے کا انکشاف لیکن یہ معاملہ دراصل سامنے کیسے آیا؟ جانیے

بدین میں بھائی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق بہن کو خاموشی سے دفنانے کا انکشاف ...
بدین میں بھائی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق بہن کو خاموشی سے دفنانے کا انکشاف لیکن یہ معاملہ دراصل سامنے کیسے آیا؟ جانیے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ویب ڈیسک) ضلع بدین کے نواحی علاقے لنواری شریف کی رہائشی 3بچوں کی ماں 34 سالہ انا انڑ زوجہ غلام مصطفیٰ انڑ کو اپنے بھائی کی طرف سے 7 ماہ قید میں رکھ کر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خاتون نے حیدرآباد کے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے، تشدد کے بعد کی ویڈیوز اور خاتون کا دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، لاش کو خاموشی سے دفنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

"آج نیوز" کے مطابق بدین کے علاقے لنواری شریف کی رہائشی انا انڑ کی موت سے پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انا انڑ کی حالت تشویشناک لگ رہی تھی۔ بیان میں انا نے کہا کہ دادو کا رہائشی خادم انڑ اسے 7 ماہ تک جسمانی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد بھی کرتا رہا جس کے بعد خادم انڑ اسے حیدرآباد میں راستے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بھائی کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی انا کو علاقہ مکین نےہسپتال پہنچایا اور وہ وہیں پر دم توڑ گئی۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ انا کو اس کے آبائی قبرستان لنواری شریف میں رات کے اندھیرے میں اس کا شوہر غلام مصطفی انڑ 24 مارچ کو خاموشی کے ساتھ دفنا گیا تھا، تمام تر واقعہ کا انکشاف گزشتہ رات اس وقت ہوا جب تدفین کے وقت موجود ایک علاقہ مکین نے تدفین ہوتے ہوئے دیکھی اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تدفین کی بات منظر عام پر لے آیا۔

ایس ایس پی بدین نے کہا ہے کہ واقعے کا علم سوشل میڈیا سے ہوا ہے جبکہ خاتون حیدرآباد میں جاں بحق ہوئی، قبر کشائی کے لیے عدالت سے رجوع کرکے تفتیش شروع کی جائے گی۔