آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کر دی جائے گی: پیر صابر شاہ

آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کر دی جائے گی: پیر صابر شاہ
آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کر دی جائے گی: پیر صابر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ر ہنما پیر صابر شاہ نے کہاہے آئندہ سال10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کر دی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان دہشتگردی اور توانائی بحران میں بری طرح جکڑا ہوا تھا ۔ صنعتوںکا برا حال تھا اور عوام 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے برسراقتدارآتے ہی توانائی پراجیکٹس پر کام شروع کیا اور یہ اس کی اولین ترجیح تھی کہ توانائی بحران پر قابو پایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے 2018ءکا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ پیر صابر شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی معشت کو ترقی دینے کے لئے بہترین اقتصادی پالیسیاں مرتب کر رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -