مظبوط اپوزیشن حکومت کو راہ راست پر رکھے گی، لیاقت بلوچ

مظبوط اپوزیشن حکومت کو راہ راست پر رکھے گی، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستا ن اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ایم ایم اے اور جماعت اسلامی کے مجاز اداروں نے فیصلہ کرلیاہے کہ اسمبلیوں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کے آئین ، جمہوریت کے تحفظ اور شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے تعاون کیا جائے گا ۔ سیاست اور جمہوریت میں تلخیوں اور ایک دوسرے کے بارے میں سخت ترین موقف اور اظہار خیال مشکلات کا باعث بنتا ہے ۔ عمران خان اور اپوزیشن جماعتیں بیک وقت اندرونی تنقید کا شکار ہیں ۔ سیاست اور جمہوری عمل جامد اور بند گلی کا متحمل نہیں ہوتا ، وقت اور حالات کے مطابق حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے ۔ متحدہ مجلس عمل کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تعلقات کار شفا ف اور غیر جانبدارانہ انتخابات اور انتخاب 2018 ء میں بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج ہے ۔ وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخاب لڑیں گے ناکامی کی صورت میں اپوزیشن کا کردارا دا ہوگا ۔ مضبوط اپوزیشن حکومت کو راہ راست پر رکھے گی ۔اپوزیشن جماعتوں میں تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جارہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ بھی متفقہ کیا جائے گا ۔ قومی ا سمبلی کی روایت ہے کہ جس گروپ کے ممبرز زیادہ ہوتے ہیں ، وہی اپوزیشن لیڈر ہوتاہے ۔
لیاقت بلوچ