متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر گھوڑے سے گرکرزخمی ، ہسپتال منتقل کردیاگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصا ف کے رہنما اور متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔
اے آروائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسد عمر کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا جارہاہے ۔ اسد عمر حلقے میں کارکنوں سے خطاب کے بعد گھوڑے پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک گر پڑے اور زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ان کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی اسد عمر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جار اعلامیے کے مطابق اسد عمر پہلے ہی کمر درد میں مبتلا تھے اور اپنی جیت کی خوشی میں حلقے میں اپنے اعزاز میں دی گئی پارٹی میں میں شرکت کے لئے گئے تھے کہ گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش میں گر پڑے ۔