پنجاب حکومت نے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

 پنجاب حکومت نے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی
 پنجاب حکومت نے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام 14اگست کو لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پروگرام کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی اس پروگرام کے لیے خصوصی پورٹل تیار کرے گا، جس کے ذریعے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت گھر کی تعمیر کے لیے قرض لینے کے خواہش مند افراد گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے بتایا کہ ’’پروگرام کے فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایک تا پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالکان اس پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لیے بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ’’سرکاری زمین پر گرائونڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے اور اس کی فزیبلٹی سٹڈی جلد ہو گی۔ پرائیویٹ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر’پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے)کے الاٹیز کو ملیں گے۔ پی ایچ اے ٹی اے کے الاٹیز پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سالہ اقساط میں ادائیگی کریں گے۔‘‘