سعودی ولی عہد کا نیوم میں "جزیرہ سندالہ" منصوبے کا اعلان 

سعودی ولی عہد کا نیوم میں "جزیرہ سندالہ" منصوبے کا اعلان 
سعودی ولی عہد کا نیوم میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سمندری حیات کیلئے نیوم میں "جزیرہ سندالہ " منصوبے کا اعلان کر دیا۔ 

نجی ٹی وی  "دنیا نیوز" کے مطابق  جزیرہ سندالہ لگژری سمندری حیات کا مرکز ہوگا ،  یہ بحیرہ احمر میں سیر و سیاحت کا اہم ترین دروازہ اور سیاحوں کی بہترین تفریح  کا ذریعہ ہوگا۔  توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جزیرہ سال 2024 کے آغاز میں ہی سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سندالہ منصوبہ نیوم  میں تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے ، اس منصوبے سے وژن 2030 کی سیاحتی امنگوں کو پورا کیا جائے گا ، یہ جزیرہ بحیرہ احمر کا سیاحتی مرکز اور لگژری یاٹ کلب کی موجودگی میں دنیا بھر  میں سمندری حیات کا منفرد مقام ہوگا۔   جزیرہ سندالہ منصوبے میں لگژری یاٹ کلب سمیت 413 کمرے اور 33 فرنشڈ اپارٹمنٹ ہوں گے ، جزیرہ میں عالمی شہرت یافتہ ریستوران اور کافے شاپس کا افتتاح کیا جائے گا۔