پی ٹی آئی اپنے ممبرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتی؟ اکبرایس بابر

پی ٹی آئی اپنے ممبرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتی؟ اکبرایس بابر
پی ٹی آئی اپنے ممبرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتی؟ اکبرایس بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دےدیں، پی ٹی آئی کے پارٹی آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں جس میں نگران چیئرمین ہو،پی ٹی آئی اپنے ممبرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتی؟ 
تفصیلات کےمطابق  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بلے کا نشان خطرے میں ہے۔ وکلاء کی صورت سامنے آنے والے متضاد باتیں کرتے ہیں۔ میں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے ایک پیغام جاری کیا تھا  کہ یہ فراڈ الیکشن ختم کریں ،پی ٹی آئی کے کارکنان کو موقع دیں۔دو درجن لوگوں کے ذریعے قبول ہے قبول ہے کہہ کر الیکشن کروائے گئے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا آئین لکھنے والوں میں سے ہوں ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آخری موقع دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ ’’بلا ‘‘بچانے کے لئے شفاف الیکشن لازم ہیں،انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا۔ ہم نے بہت پہلے طے کیا تھا کہ ایک چیئرمین صرف دو مرتبہ تین،تین سال  کیلئے چیئرمین رہ سکتا ہے۔ ہمیں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بہت عزیز ہے۔ ہم یکم دسمبر کو اسلام آباد پی ٹی آئی کےمرکزی دفتر گئے اور کچھ چیزیں مانگیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ جو آپ مانگ رہے ہیں ایسا ہمارے پاس کچھ نہیں

اکبر ایس بابر نے بتایا کہ میرے حق میں تین جوڈیشل فورم سے فیصلے آئے کہ میں پارٹی ممبر ہوں۔ درخواست میں نئے انتخابات کرانے کی استدعا کی ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد مانیٹرز کو تعینات کرے۔ بلے کا نشان تب دیں جب صاف شفاف انتخابات ہوں۔ بیرسٹر گوہر کا پارٹی میں کیا میرٹ ہے۔ آپ اپنی پارٹی میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتے۔ جب تک سیاسی جماعتیں جمہوری انداز نہیں اپنائیں گی تب تک لیڈرشپ سامنے نہیں آئے گی۔ پی ٹی آئی اپنے ممبرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیوں نہیں دیتی۔ الیکشن کے لئے تمام قواعد وضوابط پورے نہیں کیے گئے۔

مزید :

قومی -