حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں 1 لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا طاہراقبال، پاکستان سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعجاز حسین بھٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن میدان میں ہیں، انتخابات میں 7 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔