ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے ...
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان
سورس: Facebook/AsianDevBank

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں فراہم کی جائے گی، فراہم کردہ رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر بنانے کے لئے استعمال ہوگی، شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، رقم کے ذریعے ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 

مزید :

بزنس -قومی -