متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور عوام کو مبارک باد

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور ...
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور عوام کو مبارک باد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات  کے 53 ویں  قومی دن  یوم الاتحاد  پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث قادری  نے شارجہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا  جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای  کے عہدے داروں نے  شرکت کی -  شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ  میں ہونے والی تقریب  کو رنگ برنگے قمقموں غباروں اور متحدہ عرب امارات کے پرچموں سے سجایا گیا تھا- آغاز تلاوت قرآن مجید سے ھوا جس کی سعادت راجہ ابوبکر افندی نے اور ہدیہ نعت رسول مقبول دوست محمد اعوان نے پیش کیا- متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانوں سے  تقریب کا  آغاز کیا گیا  مقررین میں عارف منہاس ،چوہدری بشیر شاہد، جان قادر، شہزاد بٹ ،عاشق سواتی ،چوہدری خالد بشیر، شکیل تنولی ، غلام محی الدین، ملک شہزاد، غلام مصطفی مغل ،راجہ ابوبکر افندی اور محمد غوث  قادری شامل تھے-  

مقررین نے 53 ویں  یو م الااتحاد کے موقع پر  پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت  شیوخ اور عوام کو دلی مبارک باد  پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات جو ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں، امارات کے وژنری لیڈر عزت ماب شیخ زاید بن سلطان النییان نے ان تعلقات کی بنیاد رکھی- متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم رول ہے ۔متحدہ عرب امارات کے امن ، ترقی اور خوشحالی اس کے قائدین کی  صحت ،و خوشی، کے لئے دعا گو ہیں، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے  یہاں قانون کی حکمرانی اور امن و ا  مان کی صورت حال مثالی ہے ،ہمیں بھی چاہیے کہ  یہاں کے قوانین کی پابندی کریں , آخر میں شرکائے تقریب اور ن لیگ کے  عہدے داروں نے مل کر کیک کاٹا اور امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی-