سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 75 ہزار سے بھی مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی ۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت دو لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔ یہاں فی اونس سونے کی قیمت پانچ ڈالر اضافے سے دو ہزار 645 ڈالر ہوگئی۔