مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ابراہیم حسن مراد

  مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ابراہیم حسن مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے یو م ِ کشمیرکے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو کبھی بھی اس سے جدا نہیں ہو سکتی اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کشمیر کے معصوم لوگوں کے ساتھ انڈین آرم فورسز کی طرف سے کیے جانے والے ظلم اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہم ہر سال 5فروری یو م ِ کشمیر منا کر ان کے ساتھ اظہارے یکجہتی کرتے ہیں لیکن اب کشمیر کی انڈیا کے چنگل سے آزادی وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ عالمی برادی اور یونائٹڈ نیشن کی مشترکہ کاوشوں سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکتا ہے لہذاپاکستان کے تعلیمی اداروں کو چاہیئے وہ کشمیر کے تنازعہ کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔


تا کہ اسکا ممکنا حل نکال کر کشمیر کے لوگ انڈیا کے چنگل سے آزاد ہو کر اپنی مذہبی اور ثقافتی آزادی کے مطابق زندگی گزار سکیں۔


صدر یو ایم ٹی نے طلباء اور ہماری نوجوان نسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پچھلے 72 سالوں میں سب سے بد تر ین صورتحال ہے لہذا ہماری تعلیمی برادری کو چاہیئے وہ سوشل میڈیا کے ذرائع کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں کے ذریعے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حقوق اور حق خودارادیت کے پیغام کو اقوام عالم تک پہنچائیں اور کشمیر کی موجودہ خوفناک صورتحال آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عا لمی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے جدو جہد کو روشناس کروائیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا یو ایم ٹی ہر سال تعلیم اور دیگر شعبہ سے ماہرین کو اکٹھا کر کے کشمیر کانفرنس منعقد کروا کر کشمیر کی آزادی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یو ایم ٹی کے طلباء اور سٹاف کے لوگ یوم کشمیر کے موقع پر بڑی تعداد میں واک کر کے کشیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں۔