پی ڈی ایم کے جلسے میں عمران خان زندہ باد  کے نعرے لگانے والی خواتین کے ساتھ  کیا ہوا؟

پی ڈی ایم کے جلسے میں عمران خان زندہ باد  کے نعرے لگانے والی خواتین کے ساتھ ...
پی ڈی ایم کے جلسے میں عمران خان زندہ باد  کے نعرے لگانے والی خواتین کے ساتھ  کیا ہوا؟
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا تو حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کرائی لیکن اسی دوران بعض خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے  بھی لگادیے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مریم نواز کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں موجود بعض خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے  جس پر انتظامیہ نے انہیں جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔

اپنی تقریر کے دوران مریم نواز نے غلطی سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی تاریخ غلط بیان کی۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا تھا لیکن مریم نواز اسے 15 اگست قرار دیتی رہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کی سوچ اور نظریہ رکھنے والے لوگوں سے مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن چوروں اور ڈاکوؤں کو این آر او نہیں دیں گے۔

مزید :

قومی -