وکلا ءکی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، حیدرآباد کے 4 ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے 4سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) نے احتجاجاً 1 ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی۔
نجی ٹی وی" جیو نیو ز" کے مطابق چھٹی کی درخواست دینے والوں میں انسپکٹرجنید عباس ایس ایچ او تھانہ مارکیٹ، انسپکٹر عبدالرزاق پٹھان ایس ایچ او تھانہ کینٹ، انسپکٹر طاہر حسین مغل ایس ایچ او بی سیکشن اور انسپکٹرمحمد فہیم فتح انچارج لطیف آبادشامل ہیں۔
ایس ایچ اوز کا چھٹی کی درخواست میں کہنا ہے کہ وکلاء نے اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء کی دھمکیوں اور گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، فرائض کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔
ایس ایچ اوز کے مطابق پولیس کے محکمے کی تذلیل کی گئی، کرمنل مائنڈ کے لوگ طعنہ دے رہے ہیں، پولیس کا وقارمجروح ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وکلاء نے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا تھا اور مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی پر وکلاء نے احتجاج ختم کیا تھا۔